Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsعاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے...

عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان


سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید —فائل فوٹو

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئےکوچ پر مشاورت ہوئی ہے، عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ 

آج بریک تھرو متوقع ہے، تاہم حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے، وہ   سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔

عاقب جاوید لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ اور ڈائرکٹر کرکٹ آپریشنز بھی رہ چکے ہیں، وہ دورۂ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔

گیری کرسٹن نے اپنی باتیں نہ ماننے کی صورت میں ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہ جانے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا تھا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں