راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 9 کے دوران بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق اتوار کے روز راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 9 کے 27 ویں میچ میں عثمان خان نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 50 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ عثمان خان نے 3 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے رواں سیزن میں اپنی دوسری سنچری سکور کی جس کے بعد وہ ایک سیزن میں 2 سنچریاں کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تین مارچ کو کھیلے جانے والے میچ میں عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف 106 رنز کی ناقابل شکشت اننگ کھیلی تھی۔خیال رہے کہ عثمان خان پی ایس ایل میں مجموعی طور پر تین سنچریاں بنا چکے ہیں۔