Friday, December 27, 2024
ہومSportsعزت دینے پر قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم

عزت دینے پر قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ارشد ندیم


فوٹو: اسکرین گریب

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ عزت دینے پر قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللّٰہ نے عزت دی۔

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، میڈل حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی تھی۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ حکومت کا شکر گزار ہوں کہ مجھے سہولیات فراہم کیں، پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکر گزار ہوں۔

قومی ہیرو نے مزید کہا کہ یوتھ فیسٹیول میں بھرپور شرکت کی تھی، اب آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں