لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سپن بائولرعماد وسیم بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور محمد نواز خوفناک انجری کا شکار ہو کر باہر بیٹھے ہیں۔ ایسے میں قومی ٹیم کے لیے ان دونوں کا بہترین متبادل کون ہوسکتا ہے؟ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں چار لیفٹ آرم سپن بائولرز کی ایک فہرست بیان کی ہے جو عماد وسیم اور محمد نواز کی جگہ لے سکتے ہیں:۔
مہران ممتاز
مہران ممتاز نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9سے پشاور زلمی کے ساتھ اپنا ڈیبیو کیا ہے اور اپنی شاندار کارکردگی سے کرکٹ شائقین کو بہت متاثر کیا ہے۔ راولپنڈی میں پیدا ہونے والے مہران ممتاز 22ٹی 20اننگز میں 571رنز دے کر 23کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔20سکور دے کر 3وکٹیں حاصل کرنا ان کی بہترین پرفارمنس ہے۔
فیصل اکرم
فیصل اکرم پی ایس ایل 9میں ملتان سلطانز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ وہ اب تک ٹی 20فارمیٹ میں 14میچز کھیل چکے ہیں، جن میں 348رنز دے کر انہوں نے 7وکٹیں حاصل کیں۔ اپنی بہترین پرفارمنس میں انہوں نے 25رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع
سفیان مقیم
سفیان مقیم انجری کی وجہ سے پی ایس ایل 9میں شامل نہ ہو سکے۔ ٹی 20فارمیٹ کے 8میچز میں 174رنز کے عوض وہ 8وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ ان کی بہترین پرفارمنس 3/37ہے۔
عرفات منہاس
19سالہ عرفات منہاس نے ابھی صرف چار میچز کھیلے ہیں تاہم اپنی کارکردگی سے انہوں نے بہت متاثر کیا ہے۔ ان چار ٹی 20میچز میں انہوں نے 56رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی بہترین پرفارمنس 11رنز دے کر 2وکٹیں حاصل کرنا ہے۔