Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsعمر اکمل نے بغیر شرٹ تصویر شیئر کرکے اپنی فٹنس سے متعلق...

عمر اکمل نے بغیر شرٹ تصویر شیئر کرکے اپنی فٹنس سے متعلق تمام شک و شبہات دور کر دیے


—فائل فوٹو

2009ء سے 2019ء کے درمیان قومی کرکٹ ٹیم میں متحرک رہنے والے معروف کھلاڑی عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس سے متعلق نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔

کسی زمانے میں ٹیم کی آنکھوں کا تارا رہنے والے کھلاڑی، اکمل برادرز کے نام سے مشہور، عمر اور کامران اکمل عرصہ دراز سے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پر اسپاٹ فکسنگ سے متعلق موصول ہونے والی آفرز ظاہر نہ کرنے پر اگست 2021ء تک اٹھارہ ماہ کی پابندی عائد کر دی تھی۔

کھلاڑی کو ماضی میں فٹنس سے متعلق مسائل اور تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔

عمر اکمل نے کچھ گھنٹے قبل اپنی بغیر شرٹ کے تصویریں اپلوڈ کر کے فٹنس سے متعلق اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

کرکٹر عمر اکمل نے اپنی ان تصویروں پر کیپشن لکھا ہے کہ ’براہ کرم توجہ فرمائیں، یہ تصویریں اُن لوگوں کے لیے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ میں فٹ نہیں ہوں۔‘

یاد رہے کہ حالیہ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء میں ٹیم کے موجودہ کھلاڑی اعظم خان آج کل اَن فٹ ہونے کے سبب سخت تنقید کی زد میں ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں