Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsغیر ملکی لیگز کھیلنی ہے تو پہلے ڈومیسٹک کھیلو، ٹیم مینجمنٹ کا...

غیر ملکی لیگز کھیلنی ہے تو پہلے ڈومیسٹک کھیلو، ٹیم مینجمنٹ کا واضح پیغام


فائل فوٹو

غیر ملکی لیگز کھیلنی ہے تو پہلے ڈومیسٹک کھیلوں،قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو واضح پیغام دے دیا۔

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں انٹرنیشنل لیگ کھیلنے کے خواہشمند شاداب خان پریزیڈنٹ ٹرافی کا میچ کھیلنے کےلیے کراچی پہنچ گئے۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ ، محمد حسنین اور احسان اللّٰہ کو بھی بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) کےلیے کلیئرنس درکار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو بی پی ایل کی اجازت دینے سے پہلے ٹیم مینجمنٹ سے رائے مانگ لی ۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے مشورہ دیا ہے کہ کھلاڑی پہلے ڈومیسٹک میچز کھیلیں ، فٹنس ثابت کریں اور پھر لیگز کھیلیں۔

ذرائع کے مطابق شاداب خان اسی لیے پریذیڈنٹنٹ ٹرافی کا آخری راؤنڈ کھیلنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

شاداب خان کو این او سی مل چکا ہے لیکن انجری کی وجہ سے انہیں اب کلیئرنس لینا ہوگی۔

بنگلادیش پریمئر لیگ 19 جنوری سے شروع ہوگی،جس میں شرکت کے لیے پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کو تا حال پی سی بی نے این او سی جاری نہیں کیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں