فائنل میں پیٹ کمنز کی کپتانی میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کی ٹیم کو کے کے آر کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں حیدرآباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کا آسان ہدف دیا۔
جواب میں کے کے آر کی ٹیم نے صرف 10.3 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر میچ اور ٹائٹل جیت لیا۔ ٹیم کے لیے ونکٹیش ایئر نے 26 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جبکہ رحمان اللہ گرباز نے 32 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے پیٹ کمنز اور شہباز احمد نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔