Tuesday, January 7, 2025
ہومSportsفالو آن کی شکار پاکستانی ٹیم کی نپی تلی بلے بازی دوسری...

فالو آن کی شکار پاکستانی ٹیم کی نپی تلی بلے بازی دوسری اننگز میں 213 رنز بنا لیے



کیپ ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز کے دوران تیسرے دن کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے. گرین شرٹس کی جانب سے کپتان شان مسعود کیپٹن اننگز کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں. وہ 102 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جب کہ خرم شہزاد آٹھ رنز بنا کر دوسرے اینڈ پر ڈٹے ہوئے ہیں. سٹار بلے باز بابر اعظم نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری بنائی لیکن بدقسمتی سے وہ81 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے.

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 615 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 194 رنز پر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی. پاکستان کو ابھی بھی جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید  208 رنز کی ضرورت ہے اور اس کے ہاتھ میں نو وکٹیں اور سر پر دو طویل دنوں کی تلوار لٹک رہی ہے. کیا پاکستانی بلے باز اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھ پائیں گے؟ اس سوال کا جواب اگلے دو دنوں میں مل ہی جائے گا. 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں