سابق اور موجودہ کرکٹرز نے فخر زمان کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے پر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے صہیب مقصود نے کہا کہ فخر زمان کا سینٹرل کنٹریکٹ میں نہ ہونا محض لکھنے میں غلطی نظر آتا ہے۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ دیکھ کر حیرانی ہوئی کہ فخر زمان پاکستان کی وائٹ بال ٹیم میں موجود نہیں۔
محمد عامر کے مطابق پاکستان کے پاس وائٹ بال میں فخر زمان واحد امپیکٹ پلیئر ہیں۔
یاسر حمید نے کہا کہ کیا فخر زمان کے علاوہ کوئی اور رہ گیا ہے؟۔
عثمان شنواری بولے، ‘فخر زمان کو ان لوگوں پر ترجیح دوں گا جو صورتحال دیکھتے ہوئے وابستگیاں کرتے ہیں۔’