Monday, December 23, 2024
ہومSportsفراڈ کا الزام سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ جاری

فراڈ کا الزام سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ جاری



(24 نیوز)سابق بھارتی کرکٹر کو ملازمین کی ریٹائرمنٹ فنڈز ادا نہ کرنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے سابق کرکٹر رابن اتھاپا کو ملازمین کی ریٹائرمنٹ فنڈز ادا نہ کرنے پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ کپڑے کی ایک کمپنی کے مالک ہیں جن پر تقریباً 24 لاکھ روپے واجب الادا ہیں،عدالت کی جانب سے بھارتی کرکٹر کو حکم دیا گیا کہ ان کے پاس صرف 27 دسمبر تک کا وقت ہے کہ وہ 24 لاکھ بھارتی روپے کے واجبات ادا کرے یا گرفتاری دیں۔

رابن اتھاپا  بنگلورو میں سینٹورس لائف اسٹائل برانڈز نامی کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تقریباً 23 لاکھ روپے ادا نہیں کیے جو اس پر واجب الادا تھے۔ اب حکام یہ رقم خود اتھاپا سے وصول کرنا چاہتے ہیں۔ سابق بھارتی کرکٹر کے وارنٹ 4 دسمبر کو جاری ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ رابن اتھاپا بھارت کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز کھیلے ہیں اور وہ انڈین پریمیئر لیگ میں مقبول کھلاڑی رہے ہیں۔ انہوں نے 54 ون ڈے اننگز میں مجموعی طور پر 1183 رنز بنائے اور بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نام 7 نصف سنچریاں ہیں۔

اسے بھی پڑھیں:یوگنڈا کا کھلاڑی 8 ہزار میل دوڑ کر لندن پہنچ گیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں