اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 میں شرکت کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم نور خان ایئر بیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے دوشنبے روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کی پرواز کا شیڈول دوبارہ متاثر ہو چکاہے ، پاکستان کا آج میچ تاجکستان کے ساتھ شیڈول ہے ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا ۔