Sunday, December 29, 2024
ہومSportsفیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان...

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی 



(24نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے  کوالیفائرز راؤنڈ  کھیلنے کیلئے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔  

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹر فلائٹ سے ریاض سے اسلام آباد پہنچی ، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی   نے ٹیم کا استقبال کیا ، اس دوران سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام، چیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود  اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔

سعودی عرب فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ، سعودی عرب فٹبال ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا ہوم مقابلہ 6 جون کو شیڈول ہے ،میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ،دفاعی چیمپئن انگلینڈکودھچکا،بارش نے ایک پوائنٹ چھین لیا





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں