Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsقائداعظم ٹرافی کا فائنل دلچسپ ہوگیا، سیالکوٹ کو 114 رنز درکار

قائداعظم ٹرافی کا فائنل دلچسپ ہوگیا، سیالکوٹ کو 114 رنز درکار


قائداعظم ٹرافی کا فائنل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، سیالکوٹ نے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر 59 رنز بنالئے۔

فائنل میں پشاور کی ٹیم دوسری اننگز میں 159 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، سیالکوٹ کے فاسٹ بولر علی رضا نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔

کراچی میں جاری قائداعظم ٹرافی کا فائنل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جارہا ہے، جو دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

میچ میں سیالکوٹ کو جیتنے کیلئے 173 رنز کا ہدف ملا ہے لیکن نیاز خان کی 4 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں سیالکوٹ کی 5 وکٹیں صرف 59 رنز پر گرگئی ہیں۔

سیالکوٹ کو جیت کے لیے اب بھی 114 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے قبل سیالکوٹ کے نوجوان فاسٹ بولر علی رضا کی 7 وکٹوں کی شاندار پرفامنس کے نتیجے میں پشاور کی ٹیم دوسری اننگز میں 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، معاذ صداقت نے 7 چوکوں اور1 چھکے کی مدد سے 57رنز اسکور کیے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں