Sunday, December 29, 2024
ہومSportsقائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی...

قائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی 18  ٹیمیں حصہ لیں گی



لاہور  (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا جس کا اختتام 19  دسمبر کو ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 

18 ٹیموں میں ایبٹ آباد ریجن، اے جے کے ریجن، بہاولپور ریجن، ڈیرہ مراد جمالی ریجن، فیصل آباد ریجن، فاٹا ریجن، حیدرآباد ریجن، اسلام آباد ریجن، کراچی ریجن بلوز، کراچی ریجن وائٹس، لاہور ریجن وائٹس، لاہور ریجن بلوز، لاڑکانہ ریجن ،  ملتان ریجن ۔ پشاور ریجن، کوئٹہ ریجن، راولپنڈی ریجن اور سیالکوٹ ریجن شامل ہیں۔کراچی وائٹس اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی ۔ اس نے  22 سے 26 اکتوبر 2023 تک قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں سرفراز احمد کی قیادت میں  فیصل آباد ریجن کو 456 رنز سے شکست دی تھی ۔

عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر  ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز کا کہنا ہے کہ  قائد اعظم ٹرافی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے بلند ترین مقام پر ہے کیونکہ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے بلکہ ایک ایسا ایونٹ بھی ہے جو ملک بھر میں بے پناہ ٹیلنٹ کو ظاہر کرتا ہے اور انہیں بین الاقوامی کرکٹ کے چیلنجز کے لیے تیار کرتا ہے ۔ ہمیشہ کی طرح  ہم کھلاڑیوں کو بہترین ممکنہ پلیٹ فارم فراہم کرتے رہیں گے تاکہ وہ  ڈومیسٹک کرکٹ کے سب سے بڑے سٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔یہ کھلاڑی  ملک کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ ہونگے۔ اس سے قبل ہم نے ایک کامیاب چیمپئنز ون ڈے کپ کا مظاہرہ کیا ۔ہم اپنے ڈومیسٹک ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں اور  قائداعظم ٹرافی کا کامیاب انعقاد اس عزم کا مرکز ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں