Monday, January 6, 2025
ہومSportsقذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام 45 فیصد مکمل

قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام 45 فیصد مکمل


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفرا اسٹرکچر قاضی جواد احمد کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا کام 45 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے۔

قاضی جواد احمد نے چیمپئِنز ٹرافی 2025ء کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری اپ گریڈیشن کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 انہوں نے کہا کہ اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن کے مطابق کام کر رہے ہیں] ہم نے مرحلہ وار کام مکمل کرنے کی جو تاریخیں مقرر کر رکھی ہیں، ان سے آگے چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اپ گریڈیشن کا 45 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، پویلین کی بلڈنگ کا کام اب فنشنگ کی طرف جا رہا ہے کالمز کی تعداد 260 ہے 120 مکمل کر چکے ہیں۔

قاضی جواد احمد نے کہا کہ باقی کالمز آٹھ دس روز میں کام مکمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات کے حوالے سے آئی سی سی کا وفد 10، 11 اور 12 نومبر کو یہاں ہو گا، وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے علاوہ دیگر پروگرامز میں بھی شریک ہو گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں