Saturday, December 28, 2024
ہومSportsقذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی

قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرا دی گئی


رپورٹر فوٹو

قذافی اسٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ گرانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کی گرائی گئی مرکزی بلڈنگ کا ملبہ تیزی سے اٹھائے جانے کا کام جاری ہے،  اگلے چند روز میں ملبہ مکمل طور پر اٹھا لیا جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی سے قبل اپ گریڈیشن کا کام مکمل کرنے کا ہدف ہے، ان دنوں اسٹیڈیم میں کام ڈبل شفٹ میں جاری ہے جبکہ گراؤنڈ اسٹاف معمول کے مطابق گراؤنڈ کی تیاری میں مصروف ہیں۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کام میں تیزی لانے اور کوئی کوتاہی نہ برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

رپورٹر فوٹو
رپورٹر فوٹو

منصوبے کے مطابق مین بلڈنگ کو گراؤنڈ کے قریب بنایا جائے گا جبکہ مین بلڈنگ کے فرنٹ پر ہوسپیٹیلیٹی باکسز بنائے جائیں گے اور عقب پر دفاتر ہوں گے۔

عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کے کچھ حصے پر بھی باکسز بنانے کا منصوبہ ہے، ان انکلوژرز کی گنجائش بڑھانے اور مین بلڈنگ میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ بنانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کی بھی اپ گریڈیشن کا منصوبہ ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں