Thursday, December 26, 2024
ہومSportsقذافی نیشنل اور راولپنڈی سٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن منظور

قذافی نیشنل اور راولپنڈی سٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن منظور



(24نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نے قذافی ، نیشنل اور راولپنڈی سٹیڈیم کے نئے ڈیزائن کی حتمی منظوری دے دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ان دنوں دورہ برطانیہ پر ہیں جس دوران وہ انٹرنیشنل سٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی کمپنی کے ہیڈ آفس گئے جہاں بی ڈی پی حکام نے سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی، پی سی بی کے مطابق محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز کے ڈیزائن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈیزائن تیارکرنے والے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور قذافی، نیشنل اور راولپنڈی سٹیڈیمز کے ڈیزائن کی حتمی منظوری دے دی۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ڈیزائن کے مطابق سٹیڈیمز کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا ایک بڑا ٹاسک ہے، ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کرکے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی، محسن نقوی نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرائیں گے، اس میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں