Saturday, December 28, 2024
ہومSportsقومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات

قومی سلیکشن کمیٹی کی کاکول ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات



قومی سلیکشن کمیٹی نے کاکول فزیکل ٹریننگ کیمپ میں شریک کرکٹرز سے ملاقات کی ہے۔ کمیٹی نے کھلاڑیوں کو سلیکشن پالیسی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔

ملاقات میں کیمپ کے 29 میں سے 28 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ محمد رضوان ملاقات میں غیر حاضر رہے جو اتوار کی شب عمرے کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے کھلاڑیوں کو روٹیشن پالیسی اور نئے کھلاڑیوں کو مواقع دینے کے بارے میں اعتماد میں لیا گیا۔

ملاقات میں سلیکٹرز وہاب ریاض، محمد یوسف، عبدالرزاق، اسد شفیق اور بلال افضل کے علاوہ حسن چیمہ اور عثمان واہلہ شریک تھے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل کے روز لاہور میں ہوگا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےلیے 14 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں