Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsقومی وائٹ بال سکواڈ کا اعلان آج متوقع

قومی وائٹ بال سکواڈ کا اعلان آج متوقع



(24 نیوز)سلیکشن کمیٹی نے قومی وائٹ بال سکواڈ فائنل کرلیا،سعود شکیل ،شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق قومی وائٹ بال سکواڈ میں متعدد نئے چہروں کو آزمائے جانے کا امکان ہے اور نوجوان ڈومیسٹک پرفارمرز کو موقع دیا جائے گا۔

عمر بن یوسف،عرفان خان نیازی، کامران غلام ، سفیان مقیم اور محمد حسنین کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ سعود شکیل ،شاداب خان اور افتخار احمد کو ڈراپ کیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے سعود شکیل کو وائٹ بال پلان کا حصہ بنانے سے انکار کیا ہے تاہم، انہیں اس بارے ابھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے۔

شاداب خان اور افتخار احمد کو ناقص پرفارمنس پر باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت متوقع ہے۔

بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے آرام دے دیا گیا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ قومی وائٹ بال سکواڈ کا اعلان آج متوقع ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں