Sunday, January 5, 2025
ہومSportsقومی ٹیم کا آسٹریلیا میں کوچ جیسن گلیسپی کی اکیڈمی کا دورہ

قومی ٹیم کا آسٹریلیا میں کوچ جیسن گلیسپی کی اکیڈمی کا دورہ



(24 نیوز)قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اکیڈمی کا دورہ کیا ہے۔

ایڈیلیڈ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جیسن گلیسپی کے ہمراہ ان کی اکیڈمی میں وقت گزارا اور وہاں پر موجود ٹریننگ سینٹر کا جائزہ لیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے وہاں پر دستیاب بولنگ مشینز سمیت سہولتوں کی تعریف کی اور اکیڈمی کی شاپ سے کرکٹ کا سامان بھی خریدا۔

کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، سلمان علی آغا، عامر جمال اور عرفات منہاس شامل تھے۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایڈیلیڈ میں ٹریننگ سیشن بھی کی جہاں نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی گئی۔

کھلاڑیوں نے فزیکل اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا، 3 میچز کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے جیتا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں