Thursday, January 2, 2025
ہومSportsقومی ٹیم کی نائب کپتانی سے متعلق خبروں پر پی سی بی...

قومی ٹیم کی نائب کپتانی سے متعلق خبروں پر پی سی بی کا موقف آ گیا



(24نیوز) پی سی بی نے  شاہین آفریدی کے  نائب کپتان بننےسے انکار کرنے کے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کردی۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )  نےورلڈ کپ کیلئے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پی سی بی کا کہنا ہے  کہ ہم نے کسی کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔ 

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کیلئےشاہین آفریدی کی قومی ٹیم کے نائب کپتانی سے انکار کرنے اور محمد رضوان کے بطور نائب کپتان مضبوط امیدوار ہونے کی خبریں میڈیا پر گرش کر رہی ہیں،  پی سی بی کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہین آفریدی کا قومی ٹیم کی نائب کپتانی قبول کرنے سے انکار





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں