Saturday, December 28, 2024
ہومSportsقومی ٹیم کی ناقص کارکردگی محسن نقوی نے وہ کام کر دیا...

قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی محسن نقوی نے وہ کام کر دیا جس کا ہر کوئی بے صبری سے انتظار کر رہا تھا



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ اور ٹیم کی کارکردگی کی بہترین کیلئے بڑے فیصلے کر لیئے ہیں اور واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ٹیم میں اتفاق ہونا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل  کر دیاہے ، ہر کھلاڑی کا تین ماہ بعد فٹنس ٹیسٹ ہو گا اور اس کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا بھی لازمی ہو گا۔

چیئرمین پی سی بی نے پچز کے معیار کو جلد از جلد بہتر بنانے کیلئے فوری کام شروع کرنے ، شاہینز اور انڈر 19 ٹیموں کیلئے الگ کوچز رکھنے اور ٹورنامنٹس کا مکمل پروگرام مرتب کرنے کی ہدایت  کر دی ہے ۔

ڈومیسٹک کنٹریکٹ کا جائزہ لینے کیلئے محمد یوسف ، اسد شفیق ، عثمان واہلہ اور ندیم خان کو ذمہ داری دیدی گئی جبکہ سکولز کرکٹ کے فروغ کیلئے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ سے جامع پلان طلب    کر لیا گیاہے ۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی مدت ایک سال ہو گی تاہم رقم فی الحال کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، ڈومیسٹک کنٹریکٹ کاجائزہ لینے کیلئے محمد یوسف، اسد شفیق، عثمان واہلہ اور ندیم خان کو زمہ داری دیدی گئی۔

محسن نقوی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن کی پابندی نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں ہو گی، ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کے خلاف زیر ٹالرنس کی پالیسی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں اتفاق نظر آنا چاہیے ، گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں