Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsقومی ٹیم کے سلیکٹرز کی آج کرکٹرز سے ملاقات کپتانی پر بھی...

قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی آج کرکٹرز سے ملاقات کپتانی پر بھی بات چیت متوقع



 کاکول (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز آج کاکول میں ٹریننگ کرنیوالے کرکٹرز سے ملاقات کریں گے جس کے دوران کپتانی پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق قومی مینز کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز کاکول جا رہے ہیں جہاں وہ کرکٹرز سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ سلیکٹرز بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے بھی ملیں گے جس کے دوران کپتانی کے معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر کپتان کا انتخاب سلیکٹرز کی ذمہ داری ٹھہری ہے تاہم وہ شاہین آفریدی کو تبدیل کرنے کے معاملے پر تقسیم شدہ رائے رکھتے ہیں اور کسی ایک فیصلے پر متفق نہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں