Sunday, December 29, 2024
ہومSportsقومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سے استعفیٰ دینے کے بعد گیری کرسٹن...

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ سے استعفیٰ دینے کے بعد گیری کرسٹن نے بڑا اعلان کر دیا 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجوہات سامنے لانے کا اعلان کر دیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گیری کرسٹن کا کہناتھا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بیان پڑھاہے ، مستعفیٰ ہونے پر آج ہی اپنا بیان جاری کروں گا جس میں عہدے سے استعفیٰ دینے کی تمام وجوہات بیان کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گیری کرسٹن کا استعفا منظور کیے جانے پر جیسن گلیسپی اور عاقب جاوید کو ذمہ داریاں دیے جانے کا امکان ہے، پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان آج ہوگا۔

معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کر سکتے تھے لیکن گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے۔گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی نے مئی میں دو سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی اختلافات کی وجہ سے اب انہوں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 سے دس روز قبل قومی ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا لیکن گیری کرسٹن اختیارات محدود کیے جانے پر ناخوش تھے۔ سلیکٹرز کو 15 رکنی ٹیم اور پلیئنگ الیون کا اختیار سونپنے اور اس کا کھل کر اظہار انہوں نے بورڈ کے اعلیٰ حکام سے بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ نئی سلیکشن کمیٹی کے بعد کپتان اور کوچ کے اختیارت محدود کر دیے گئے تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں