پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی پی ایس ایل ختم ہونے کے فوری بعد عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔
جب سے قومی کرکٹرز رمضان کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے ہیں تب سے ہی ان کی وہاں سے ویڈیوز اور تصاویر سامنے آرہی ہیں۔
کچھ دن پہلے قومی کرکٹرز کی مدینہ منورہ کا سفر کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دورانِ سفر نسیم شاہ اور امام الحق کو انتہائی خوبصورت انداز میں یہ نعت ’ہم نے آنکھوں سے دیکھا نہیں ہے مگر‘ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بابر اعظم اور افتخار احمد سمیت بس میں موجود دیگر افراد عقیدت کے ساتھ نعت سنتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں سے عمرے کے دوران مظلوم فلسطینیوں کی آزادی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتے نظر آ رہے ہیں۔