Sunday, December 29, 2024
ہومSportsقومی کرکٹر حارث رؤف کی والدہ اور اہلیہ کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی...

قومی کرکٹر حارث رؤف کی والدہ اور اہلیہ کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹر حارث رؤف کی والدہ اور اہلیہ کیساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی،جارحانہ بولرنے ویڈیو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اپنے غصے اور بالنگ میں جارحانہ انداز کے سبب مشہور حارث رؤف نے گزشتہ سال جولائی میں اپنی زندگی کی محبت مزنا مسعود سے شادی کی اور تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کیں۔حارث رؤف اور مزنا مسعود کی جوڑی کو پاکستانی عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور شادی کے بعد مزنا کا حارث رؤف کو سپورٹ کرنے کیلئے سٹیڈیم آنا بھی  چرچوں میں رہتا ہے۔

حارث رؤف نہ صرف مزنا کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے نہیں تھکتے بلکہ وہ اکثر و بیشتر اپنے انٹرویوز میں والدہ سے بھی بے انتہا محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔اپنی زندگی کی ان دو اہم خواتین کے ساتھ حارث رؤف نے ایک ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی جس میں وہ حسین موسم میں ٹیرس پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔حارث رؤف خوبصورت موسم میں ٹیرس پر کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں ۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں