Friday, December 27, 2024
ہومSportsقومی کرکٹر عالیہ ریاض کا وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے نکاح...

قومی کرکٹر عالیہ ریاض کا وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے نکاح آج ہوگا


ـــ فائل فوٹو

پاکستانی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور سابق کرکٹر وقار یونس کے چھوٹے بھائی، کمینٹیٹر علی یونس آج یعنی جمعے کو رشتۂ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

اس جوڑی کے نکاح کی تقریب جمعے کی شب لاہور کے نجی فارم ہاؤس پر منعقد ہوگی جس میں ماحول کو مزید خوشگوار بنانے کے لیے قوالی نائٹ کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔

ویمن کرکٹرعالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس جوڑی کی منگنی کی تقریب چند روز قبل واہ کینٹ میں منعقد ہوئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں