نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے3 کھلاڑیوں کا کیربیئن پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔
عماد وسیم ، فخر زمان اور محمد عامر ڈرافٹ سے قبل سی پی ایل ٹیم فیلکنز کا حصہ بن گئے۔ انٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز نے پاکستان کے 3 کھلاڑیوں کو سائن کرلیا۔تینوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں2 میچ ہارنے والی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔ کیربیئن پریمیئر لیگ 2024 کا آغاز 29 اگست سے ہوگا۔