Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsقومی کوچ وریندر دہیا نے نشا دہیا کی چوٹ کے لیے کوریائی...

قومی کوچ وریندر دہیا نے نشا دہیا کی چوٹ کے لیے کوریائی کھلاڑی کو ٹھہرایا ذمہ دار


واضح ہو کہ نشا دہیا کے لیے یہ مقابلہ زندگی بھر ایک بُرے خواب کی طرح ہوگا کیونکہ انہوں نے میچ میں تین منٹ تک 8-1 کی سبقت بنا لی تھی۔ پھر جنوبی کوریائی پہلوان نے نشا کو میٹ سے باہر کر کے ایک پوائنٹ حاصل کیا اور اسکور 2-8 ہو گیا۔ جب مقابلے کو ختم ہونے میں صرف 33 سیکنڈ بچے تھے تبھی نشا زخمی ہو گئیں۔ میچ کو روکا گیا اور ان کے ہاتھ پر بینڈ پہنایا گیا۔ حالانکہ بینڈ باندھنا ہندوستانی پہلوان کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوا اور جنوبی کوریائی پہلوان نے اس موقع کا فائدہ اٹھایا اور 11 سیکنڈ میں 4 پوائنٹس حاصل کر کے اسکور کو 8-8 کی برابری پر لا دیا۔ جب میچ میں 12 سیکنڈ بچے تو نشا کو زیادہ درد ہونے لگا اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوریائی کھلاڑی پاکسول گم نے 2 پوائنٹس مزید حاصل کر لیے اور میچ 8-10 سے اپنے نام کر لیا۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں