لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہاکی ٹیم پاکستان نے قوم کے دل جیت لیے۔اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ٹیم پاکستان نے جاپان سے خوب مقابلہ کیا۔ ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔