Monday, December 30, 2024
ہومSportsقومی ہیروارشد ندیم کا طیارہ کب اور کس شہر میں لینڈ کریگا؟مداحوں...

قومی ہیروارشد ندیم کا طیارہ کب اور کس شہر میں لینڈ کریگا؟مداحوں کیلئے اہم خبر



(24 نیوز) پیرس اولمپک  میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کل وطن واپس پہنچیں گے ۔

ارشد ندیم نے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی تھرو (92.97 میٹر )کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ، پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل دلوانے والے ارشد ندیم کل وطن واپس پہنچیں گے،قومی ہیرو پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 10 بجے پیرس سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوں گے، ارشد ندیم براستہ دبئی کل رات ایک بجے لاہور پہنچیں گے جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں