Saturday, December 28, 2024
ہومSportsلاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ...

لاہور قلندرز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں دفاع چیمپئن لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں برقی قمقموں کے درمیان کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کےلیے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد رائیلی روسو میدان میں اترے۔

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہورقلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں،لورکان ٹکر اور ڈیوڈ ویساکی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندررضا ٹیم میں شامل ہیں۔

رائیلی روسو نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ نے آل راونڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈیوڈ ویسا کو ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے باعث احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وان ڈر ڈیوسن، عبداللّٰہ شفیق اور سکندررضا بھی شامل ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے فائنل الیوان میں سلمان فیاض، کارلوس براتھویٹ، جہاں داد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل کیا ہے۔

لاہور قلندرز کو ایونٹ کے پہلے میچ میں شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔

شاہین آفریدی الیون پی ایس ایل کے آخری 5 میں سے 3 میچز میں شکست سے دوچار ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری 5 میں سے 3 میچز میں فتح اپنے نام کی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 میچز میں سے 3 میں شاہین کی ٹیم فاتح رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں