راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی راسی وین ڈر ڈسن آج پی ایس ایل 9 کا آخری میچ کھیل رہے ہیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑی راسی وینڈر نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 6 میچوں کے دوران 300 رنز 75 کی اوسط سے بنائے اور پشاور زلمی کیخلاف 104 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔
راسی وینڈر نے پی ایس ایل کے نویں سیزن میں لاہور قلندررز کے 8 میچوں کیلئے شمولیت اختیار کی تھی۔