(24 نیوز)انگلینڈ کے خلاف پلیئر آف دی سیریز قرار پانے والے پاکستانی سپنر ساجد خان کا کہناتھا کہ جیت پر پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں،سیریز جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتےہیں، ،نعمان ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔
کپتان شان مسعود نے کہا کہ ساجد خان اور نعمان انتہائی تجربہ کار کھلاڑی انہوں نے باؤلنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی کمال مہارت کا مظاہرہ کیا۔لندن کی بسوں کی طرح دونوں فتوحات اکٹھی ملی ہیں پہلی دیر سے دوسری ساتھ ہی مل گئی۔
بین سٹوکس نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیب بشیر اور ریحان احمد نے اس سیریز میں بے حد متاثر کیا ہے۔
امید ہے کہ دونوں انگلینڈ کی طرف سے لمبی کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ نیوزی لینڈ میں کوشش کریں گے کہ پاکستان جیسی کارکردگی نہ دہرائیں۔
دوسری طرف چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل سے فتح اپنے نام کی۔
ساجد خان اور نعمان علی نے بہترین باولنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیاہے ، پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر نے بھی پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔