Friday, January 3, 2025
ہومSportsلنکن بولرز کی گھومتی گیندیں بھارتی سرما چکرا گئے

لنکن بولرز کی گھومتی گیندیں بھارتی سرما چکرا گئے



(ویب ڈیسک) سری لنکا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 32 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں کے درمیان کولمبو میں ہونیوالی 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے، اویشکا فرنینڈو اور مینڈس 40، 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 42.2 اوورز میں 208 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما 64 ، اکثر پٹیل 44 اور شبمن گل 35 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈرسے نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ان کے علاوہ کپتان چاریتھ اسالانکا نے 3 وکٹیں اڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بجٹ منظور

واضح رہے کہ بھارت کو سری لنکا کے درمیان ہونیوالی 3 ون ڈے میچوں کی سریز کا پہلا میچ برابر ہوا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکا کو سریز پر 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں