Sunday, December 29, 2024
ہومSportsلیونل میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتادیا

لیونل میسی نے اپنی ریٹائرمنٹ کا پلان بتادیا


— فائل فوٹو

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنی عمر کی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا امکان مسترد کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے کہا ہے کہ وہ اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو اپنے کیرئیر کے اختتام کی ایک وجہ نہیں سمجھتے۔

ایک انٹرویو کے دوران 36 سالہ لیونل میسی نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ میں نے ابھی تک اس کے بارے میں نہیں سوچا، میں روزانہ اس سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتا ہوں اور اس سے زیادہ کے بارے میں سوچے بغیر ہر لمحے سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔

لیونل میسی نے مزید کچھ وقت کے لیے فٹبال کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ابھی کچھ واضح نہیں ہے تو میں مزید کھیلنا چاہوں گا۔

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ جب وہ وقت آئے گا تو یقیناً میں اُس راستے کو تلاش کروں گا جو مجھے خوشی دے اور جس سے میں لطف اندوز ہوں اور وہ نیا ہوگا۔

لیونل میسی سے پوچھا گیا کہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے فیصلے میں کیا چیزیں شامل ہوں گی۔

 اس پر لیونل میسی نے کہا کہ جب میں پرفارم  نہ کر رہا ہوں، مجھے مزہ نہ آرہا ہو اور میں اپنے ساتھیوں کی مدد نہیں کر پارہا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ میں کب اچھا اور کب برا کھیلتا ہوں اور جب میں اس لمحے کو محسوس کروں گا تو میں اپنی عمر کے بارے میں سوچے بغیر ریٹائرمنٹ کا قدم اٹھاؤں گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں