Thursday, January 2, 2025
ہومSportsلیگ میچز کی وجہ سے غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی پر مشکلات ہو...

لیگ میچز کی وجہ سے غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی پر مشکلات ہو رہی ہیں، محمد رضوان



ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ لیگ میچز کی وجہ سے غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی پر مشکلات ہو رہی ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سب کو سب کی خوبی اور خامیوں کا علم ہوتا ہے۔ شان مسعود ملتان سلطانز ٹیم کی کافی چیزیں جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اس بار نئی مینجمنٹ ہے، پلان مختلف بنائے ہیں۔ جو پچ نظر آرہی ہے اس پر ہائی اسکورنگ میچ نہیں ہوگا۔

کپتان ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں تین لیگز ہو رہی ہیں، لیگ میچز کی وجہ سے غیرملکی کھلاڑیوں کی دستیابی پر مشکلات ہو رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقین ہے پی ایس ایل کا گراف نیچے نہیں آئے گا، جو کھلاڑی نہیں آرہے وہ انجری کی وجہ سے نہیں آرہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں