Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsمارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپئنز کپ چھوڑ کر امریکا روانہ

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپئنز کپ چھوڑ کر امریکا روانہ


فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

مارخور کے مینٹور مصباح الحق چیمپئنز ون ڈے کپ چھوڑ کر امریکا روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وہ پہلے سے طے شدہ ایونٹ میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہیں۔ 

مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے امریکا کا سفر کیا ہے۔

سابق کپتان امریکا میں ہونے والے ایونٹ کے لیے چیمپئنز کپ کا مینٹور بننے سے قبل کمٹمنٹ کر چکے تھے۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز کپ میں تقرری کے وقت مصباح الحق نے امریکا کے ایونٹ سمیت دیگر مصروفیات کا بتایا تھا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ مصباح الحق چیمپئنز کپ کے فائنل سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں