ہوم Sports مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

0



(24 نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایوارڈ یافتہ مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

امپائر علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہو جائیں گے،علیم ڈار کو سب سے زیادہ 145 ٹیسٹ ، 231 ون ڈے انٹرنیشنل میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے,علیم ڈار مسلسل تین سال آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

علیم ڈار نے کہا ہے کہ اپنے پورے کیریئر میں کھیل کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے،اب وقت آگیا ہے کہ اپنے سماجی کاموں اور ہسپتال کے منصوبے پر مکمل توجہ دوں ،آنے والے امپائرز کی رہنمائی کے لیے ہر وقت دستیاب رہوں گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version