Monday, January 6, 2025
ہومSportsمجھے ساری عمر افسوس رہے گا کہ بابر اعظم ورلڈکپ کے دوران...

مجھے ساری عمر افسوس رہے گا کہ بابر اعظم ورلڈکپ کے دوران بھارت میں سکور نہ کرسکے: باسط علی



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ مجھے ساری عمر افسوس رہے گا کہ بابر اعظم ورلڈکپ کے دوران بھارت میں سکور نہ کرسکے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق کرکٹر نے بابر اعظم کی بیٹنگ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے خلاف جس طرح کی پچ تھی اس پر بابر نے فاسٹ بولر اور سپنرز کو بہترین طرح سے ٹیکل کیا۔انہوں نے سکوائر لیگ پر چوکا مارا تو کمنٹری کرنے والے مائیکل کلارک نے بابر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ بابر کی بیٹنگ دیکھ کر کلاس کا اندازہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں مجھے ساری عمر افسوس رہے گا کہ بھارت میں ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم سے رنز سکور نہ ہوسکے۔ وہ پچز بابر اعظم کی مطلب کی پچز تھیں، یہ ان کی بدقستمی تھی کہ وہ وہاں رنز سکور نہ کرسکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں