Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsمحبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی...

محبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں


— فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کی علیحدگی کی خبریں زور پکڑنے لگیں۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق ہاردیک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو اپنی دیرینہ محبت اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی۔

خیال رہے کہ 2020 میں عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سماجی پابندیوں کے سبب ان کی شادی کی شاندار تقاریب منعقد نہیں ہوسکی تھیں، جس کی وجہ سے انہوں نے گزشتہ برس ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ہندو اور عیسائی ثقافتوں کے مطابق دوبارہ شادی کی تھی۔

تاہم اب ان دونوں کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بحث و مباحثے کی امریکی ویب سائٹ ریڈ اِٹ پر ایک صارف کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

محبت کی شادی کرنے والے ہاردیک پانڈیا کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبریں طول پکڑنے لگیں

ریڈ اِٹ صارف کی پوسٹ کے مطابق اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ پوسٹ شیئر کرنا بند کر دیا ہے جبکہ نتاشا اسٹینکووچ پانڈیا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام سے اپنے شوہر یعنی ہاردیک پانڈیا کا نام بھی ہٹا دیا ہے اور ایک ساتھ شیئر کی گئی ماضی کی مختلف پوسٹس بھی حذف کردیں۔

دوسری جانب بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا نے بھی 4 مارچ کو اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے گریز کیا۔

یہاں یہ بھی قابل ذکر ہے کہ نتاشا اسٹینکووچ آئی پی ایل میچز کے دوران بھی منظر سے غائب رہیں اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی پوسٹ شیئر کی،  جس کے باعث ان کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے۔

تاہم ان کی دیگر پوسٹس پر بھارتی کھلاڑی کے بھائی اور بھابھی اب بھی کمنٹس کررہے ہیں۔ اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس جوڑے کے درمیان مسائل ہیں۔

خیال رہے کہ ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کا ایک تقریبا 4 سال کا بیٹا ’اگستیہ’ ہے جس کی پیدائش جولائی 2020 میں ہوئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں