Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsمحسن نقوی سلیکشن کمیٹی کے کس عمل سے ناراض ہوئے؟ وجہ سامنے...

محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کے کس عمل سے ناراض ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی



چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کے کس عمل سے ناراض ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیم کے انتخاب سے متعلق میٹنگ کے منٹس چیئرمین پی سی کو پیش نہیں کیے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کےلیے ٹیم کے نام بھیجے تو چیئرمین محسن نقوی نے میٹنگ کے منٹس کا تقاضہ کیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی سے شفافیت کےلیے ہر کھلاڑی کی سلیکشن پر نکات پیش کرنے کو کہا۔

ورلڈ کپ کےلیے ٹیم سلیکشن کےلیے انگلینڈ میں کپتان بابر اعظم، ہیڈ کوچ گیری کرسٹن، سیلکشن کمیٹی کے ارکان وہاب ریاض، محمد یوسف اور اظہر محمود نے بیٹھک کی تھی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں قومی ٹیم اسکواڈ کے ساتھ 17 پلیئرز میں سے عرفان نیازی اور سلمان آغا ورلڈ کپ اسکواڈ میں نہیں ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں