Saturday, January 4, 2025
ہومSportsمحسن نقوی کی عمیر بٹ کو مسلسل تیسری بار چیئرمین بلجیئم کرکٹ...

محسن نقوی کی عمیر بٹ کو مسلسل تیسری بار چیئرمین بلجیئم کرکٹ فیڈریشن منتخب ہونے پر مبارکباد


پاکستانی نژاد عمیر بٹ بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہو گئے، وہ مسلسل تیسری بار چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے مسلسل تیسری بار چئیرمین منتخب ہونے پر عمیر بٹ کو مبارک باد دی ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے نومنتخب چیئرمین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمیر بٹ کا تسلسل کے ساتھ تیسری بار چئیرمین منتخب ہونا ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمیر بٹ اپنی محنت اور پروفیشنل اپروچ کی بدولت بلجیئم کرکٹ فیڈریشن کے چئیرمین منتخب ہوئے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ عمیر بٹ بلجیئم میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں