لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محسن نقوی کی نگران کابینہ کے وزیر بلال افضل قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں شامل ہوگئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلال افضل گزشتہ ماہ سبکدوش ہونے والی پنجاب کی نگران کابینہ میں وزیر تھے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال افضل سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ ہوں گے۔ معروف ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ بھی بطور ایکس آفیسیو ممبر سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ سلیکشن کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کے ممبران کے نام ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردیے ہیں۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس میں سات رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا۔