Monday, December 23, 2024
ہومSportsمحسن نقوی کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت

محسن نقوی کی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت



(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا،محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

اس کےعلاوہ اجلاس میں فیصل آباد میں جاری چیمپئنزکپ اور سٹیڈیمزاپ گریڈیشن پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیاگیا.

 چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہرکمیٹی کی ذمہ داریاں طے کی جائیں اور کام شروع کیا جائے،چیمپئنز ٹرافی میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آرہی ہیں،انتظامات بہترین ہونے چاہئیں، سٹیڈیمزکے کام کوبروقت مکمل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے،فیصل آباد میں پی ایس ایل میچ کرانے کا جائزہ لیں گے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں