Friday, December 27, 2024
ہومSportsمحمد حفیظ کی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور سے...

محمد حفیظ کی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور سے ملاقات کا امکان


— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کی آج قائم مقام چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ ملاقات میں قائم مقام چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شاہ خاور کو دورۂ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے متعلق آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کا کنٹریکٹ ختم ہوچکا ہے اور اس میں توسیع کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے جبکہ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ بھی ایک دو روز میں اپنی رپورٹ جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ دورۂ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی تھی جبکہ دورۂ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں چار ایک سے شکست ہوئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں