قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی اور بابر اعظم کی اوپنگ جوڑی توڑنے کا نقصان ہوا ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ جب کامبینیشن بنانے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسا ہوتا ہے، کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر بہترین کی تلاش میں ہیں۔
رضوان کا کہنا تھا کہ ایمانداری کی بات یہ ہے کہ فاسٹ بولرز وکٹیں نہیں لے رہے جس کی وجہ سے پرابلم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو لگ رہا ہے کہ فاسٹ بولنگ بے نقاب ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں مسلسل چوتھے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا ہے۔
اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا اور آسٹریلیا نے پاکستان کو سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔