قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی عمران نذیر نے کہا ہے کہ ٹیم کوچز کو اوپننگ سے متعلق سوچنا ہوگا، محمد رضوان یا بابر اعظم کو اوپننگ کرنی چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام’ہارنا منع ہے‘ میں عمران نذیر، احمد شہزاد اور امام الحق نے شرکت کی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ شروع کے 6 اوورز میں 60 رنز نہیں کریں گے تو بہت مشکل ہوگا۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ رضوان کے ساتھ عثمان خان کو اوپننگ کرنی چاہیے، عثمان خان نے پچھلے میچ میں اپنے آپ کو ثابت کیا ہے۔
امام الحق کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں پرفارمنس کی وجہ سے عثمان خان اور صائم ایوب کی ٹیم میں شمولیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر ہی کھیلنا چاہیے، بابر اعظم کا رول ٹیم میں بہت اہم ہوگا، پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کھیلیں گے۔