Friday, December 27, 2024
ہومSportsمحمد شامی میچ فکسنگ الزامات کے بعد کیا سوچ رہے تھے؟ قریبی...

محمد شامی میچ فکسنگ الزامات کے بعد کیا سوچ رہے تھے؟ قریبی دوست کے اہم انکشافات



(24 نیوز )بھارتی کرکٹر محمد شامی کے دوست امیش کمار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد شامی نے خودکشی کا سوچا تھا ۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران امیش کمار نے بتایا کہ یہ دور شامی کیلئے ایک مشکل دور تھا اس وقت شامی میرے ساتھ میرے گھر میں رہتا تھا لیکن شامی پر جب پاکستان کے ساتھ میچ فکسنگ کے الزامات لگے اور اسی رات تحقیقات کا آغاز ہوا تو اس نے مجھ سے کہا کہ میں سب کچھ برداشت کر سکتا ہوں لیکن ملک کو دھوکا دینے جیسے الزامات نہیں برداشت کرسکتا۔

امیش کے مطابق اس کے بعد ایک دن صبح تقریباً 4 بجے کا وقت تھا جب میں پانی پینے کے لیے اٹھا تو میں نے دیکھا کہ شامی عمارت کے 19 ویں فلور کی بالکونی میں کھڑا تھا میں سمجھ سکتا تھا کہ شامی کے کیرئیر کی وہ رات سب سے مشکل رات تھی۔

امیش نے بتایا کہ ایک روز مجھے شامی کا فون آیا کہ اسے میچ فکسنگ الزامات سے متعلق تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ مل گئی ہے اس روز شامی ایسے خوش تھا جیسے کوئی ورلڈکپ جیت گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : انٹربینک میں ڈالر ، اوپن مارکیٹ میں ریال، چینی یوآن مہنگے 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں