Saturday, December 28, 2024
ہومSportsمحمد عامر  آئرلینڈ کیلئے روانہ ہو گئے پہلا میچ کھیل سکیں گے...

محمد عامر  آئرلینڈ کیلئے روانہ ہو گئے پہلا میچ کھیل سکیں گے یا نہیں؟



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کیلئے ویزہ جاری ہونے کے بعد آج صبح ڈبلن روانہ  ہو گئے،فاسٹ باولر محمد عامر صبح ساڑھے تین بجے کی فلائٹ سے ڈبلن کیلئے روانہ ہوئے۔

 محمد عامر ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے، لیکن پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ان کے سلیکشن پر غور کئے جانے کا امکان نہیں۔تاہم فاسٹ باولر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے دستیاب ہوں گے۔

محمد عامر کی روانگی ویزا بروقت نہ ملنے کے سبب تاخیر کا شکار ہوئی تھی ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری ہوا۔ آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22 ۔ 25 ۔ 28 اور 30 مئی کو کھیلے جانے والے چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے 15 مئی کو لیڈز پہنچے گی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں